بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی اپنے خراب رویے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں، مداح نے انھیں بڑی اداکارہ نہ ہونے کا بھی طعنہ دیدیا۔
بالی ووڈ اداکار کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کے حوالے سے ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے بتایا کہ یہ اداکار حقیقی زندگی میں کچھ اور پردے پر کچھ اور ہوتے ہیں، صارفین کی جانب سے دونوں اداکاروں کے رویے پر تنقید کی جارہی ہے۔
بھارتی ویڈیو میں نوجوان نے ایک پرواز کا ذکر کیا ہے جس میں کیارا اور کارتک بھی سوار تھے، دونوں جے پور میں اپنی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی تشہیر کے بعد واپس ممبئی جا رہے تھے۔
ویڈیو میں کارتیکی تیواری نامی لڑکے نے الزام لگایا کہ اسکی والدہ انجانے میں کیارا ایڈوانی کی بزنس کلاس کیبن میں موجود سیٹ پر بیٹھ گئیں۔
صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب کیارا نے آکر نہایت عجیب اور حقارت سے لڑکی کی والدہ کو دیکھا جیسے کہہ رہی ہو کہ تمہارے ہمت کیسے ہوئی کہ تم ایک سیلیربریٹی کی سیٹ پر بیٹھو۔
لڑکے نے بتایا کہ یہ مسئلہ بعد میں حل ہو گیا تھا لیکن کیارا کے حقارت بھرے رویے نے غلط تاثر چھوڑا اس لیے وہ آن لائن اپنا یہ تجربہ شیئر کررہا ہے۔
کارتیکی نے ویڈیو میں کہا کہ کیارا اتنی بڑی اداکارہ بھی نہیں پھر بھی یہ رویہ اختیار کیا، اگر اس کی جگہ دپیکا پڈوکون یا عالیہ بھٹ ہوتی توبھی سمجھ آتا تھا مگر اس جیسی اداکارہ کی یہ حرکت درست نہیں تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


