تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

قوت سماعت سے محروم کمسن بچے کا پہلی بار آواز سن کر کیا ردعمل تھا؟

واشنگٹن : سماعت سے محروم بچے نے پہلی مرتبہ اپنی ماں کی آواز سنی تو فرط راحت و خوشی جھوم اٹھا، بچے کے جھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی رہائشی فنیسا ہوڈنگ نامی خاتون کا کمسن بچہ پیدائشی طور پر قوت سماعت سے محروم تھا لیکن میسن نامی بچے کو ہیرنگ ایڈ (کان پر سننے کیلئے لگایا جانے والا آلہ) لگایا گیا تو پہلی مرتبہ آواز سن کر حیران رہ گیا۔

ہیرنگ ایڈ نصب کرنے کے بعد اس کی ماں نے اسے ہائے کہا تو حیران ہوگیا کیونکہ اس نے زندگی میں پہلی مرتبہ کوئی آواز سنی تھی، پھر انہماک سے اپنی ماں کی جانب دیکھنے لگا اور مسکرا کر اسی لفظ کو کئی مرتبہ دہرایا۔


سوشل میڈیا پر بچے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مسلسل خوشی سے جھوم رہا ہے اور جب اس سے پوچھا گیا کہ اسے یہ آواز سننا اچھا لگا تو اس نے آوازیں نکال پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کو اس کی ماں فنیسا ہوڈنگ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے شیئر کیا تھا جسے اب تک 95 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے جبکہ چار لاکھ 95 ہزار سے زائد صارفین اسے لائک کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -