بھارت میں ایک 24 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے شادی سے انکار کیا تو مشتعل ہجوم میں گھر پر دھاوا بول کر لڑکی کو اغوا کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا، جہاں 100 افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی افراد ایک گھر پر حملہ کرتے ہیں، ان مشتعل افراد نے ڈنڈے پکڑ کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔
اسی واقعے کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو بھی اغوا کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس وہاں پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کرالیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی ہاؤس سرجن ہے اس نے بی ڈی ایس میں گریجویشن کر رکھا ہے، والدین کا کہنا تھا کہ نوین ریڈی نامی ایک شخص ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے لیے انہیں مجبور کررہا تھا، اسی نے اپنے ساتھیوں کو لاکر گھر پر حملہ کروایا۔
#WATCH | Ranga Reddy, Telangana | A 24-yr-old woman was kidnapped from her house in Adibatla y'day. Her parents alleged that around 100 youths barged into their house, forcibly took their daughter Vaishali away & vandalised the house. Police say, case registered & probe underway. pic.twitter.com/s1lKdJzd2B
— ANI (@ANI) December 10, 2022
لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ 100 کے قریب افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیااور زبردستی گھر میں گھس کر بیٹی کو تلاش کرنے لگے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کے شیشے توڑے جبکہ گھر کے باہر ایک شخص پر ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔
لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اور نوین کے اچھے تعلقات تھے، نوین نے اسے شادی کے لیے پیشکش کی جسے لڑکی نے رد کردیا جس کی اس نے کافی لوگوں سے شکایت کی اور رشتہ منع کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ویڈیو کی مدد سے 18 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔