تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مغوی بچہ بی جے پی رہنما کے گھر سے برآمد

متھرا ریلوے اسٹیشن سے اغوا ہونیوالے 7 ماہ کے بچے کو بی جے پی کونسلر کے گھر سے برآمد کرلیا گیا، پولیس نے رہنما سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے اترپردیش کے متھرا ریلوے اسٹیشن پر اپنے ماں باپ کے ساتھ سوئے ہوئے 7 ماہ کے بچے کو اغوا کرلیا گیا تھا پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد کارروائی کی اور جائے وقوعہ سے 100 کلومیٹر دور فیروز آباد میں بی جے پی کونسلر ونیتا اگروال کے گھر سے برآمد کرلیا۔ پولیس نے بچے کے اغوا کے الزام میں بی جے پی لیڈر، اس کے شوہر اور دو ڈاکٹروں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد میں وہ شخص بھی شامل ہے جو بچے کو پلیٹ فارم سے اٹھاتے وقت کیمرے کے منظر میں قید ہوگیا تھا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

متھرا میں ریلوے پولیس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران افسران نے بازیاب ہونے والے بچے کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا۔ اس دوران 500 روپے کے نوٹوں کی گڈیاں بھی پولیس نے دکھائیں جو بچے کو اغوا کرنے والے گرفتار ڈاکٹروں کے پاس سے برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس نے اس موقع پر بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ چاک بھی کیا، پولیس افسر محمد مشتاق نے بتایا کہ پیسوں کے لیے ٹریفکنگ میں شامل ایک گینگ کے ذریعہ یہ اغوا کیا گیا تھا، انھوں نے بتایا کہ دیپ کمار نام کا شخص بچے کو لے کر بھاگا تھا۔ یہ ایک گینگ کا رکن ہے جس میں ہاتھرس ضلع میں اسپتال چلانے والے دو ڈاکٹرز شامل ہیں۔ کچھ طبی اہلکار اور دیگر لوگ بھی گینگ میں شامل ہیں۔ جن کے گھر بچہ ملا، انھوں نے بتایا کہ ان کی صرف ایک بیٹی ہے اور وہ بیٹا چاہتے تھے، اس لیے بچے کو خریدا۔

پولیس کے مطابق متھرا سے 100 کلومیٹر دور فیروز آباد میں بی جے پی کی کونسلر ونیتا اگروال اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر اس بچے کو دو ڈاکٹروں سے 1.8 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ اس جوڑے کو بیٹے کی خواہش تھی، کیونکہ دونوں کی صرف ایک بیٹی تھی۔

دوسری طرف گرفتار کونسلر یا بی جے پی کی طرف سے اب تک اس معاملے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -