بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی میں مغوی بچی زیاتی کے بعد قتل، مجرم کو 3 بار سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی 5 سالہ بچی کے اہلخانہ کو 14سال بعد انصاف مل گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ شرقی میں 5 سال کی بچی کو اغوا کر کے زیادتی اور قتل کیےجانےکا جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے مجرم ارشاد کو سنگین جرائم پر 3بار سزائےموت کاحکم دے دیا۔

عدالت نے مجرم ارشاد کو بچی کے ورثا کو 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنےکا بھی حکم سنایا۔

- Advertisement -

استغاثہ نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم نے2006میں گلستان جوہر میں بچی کو اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنایا، مجرم ارشادنےزیادتی کےبعدشناخت کےخوف سے بچی کوقتل کیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرم ارشاد نے بچی کے والد سےدشمنی میں بچی کوزیادتی کانشانہ بنایا، سیشن کورٹ نےمجرم کو2012میں مقدمے میں عمرقیدکی سزاسنائی تھی، فیصلےکے خلاف اپیل پر اعلیٰ عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کیلئےسیشن کورت بھیجاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں