منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

پی پی رہنما اور اس کے بیٹے کیخلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : اندرن سندھ کے شہر گھوٹکی میں سابق ایم پی اے سردار شہریار شر اور اس کے بیٹے کیخلاف ایک لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقدمہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو کئی روز سے ہراساں کیا جارہا تھا، اور اب سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ اے سیکشن میں درج کیے جانے والے مقدمے میں لائرز پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ وہ مدعی کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، میرا کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں