تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

طلباء نے ٹیچر کے بیٹے کو ” پڑھائی جاری رکھنے کے لئے” اغواء کرلیا

نئی دہلی : پولیس نے ٹیچر کے بیٹے کو اغوا کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع موتیہاری میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیچر کے مغوی بیٹے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر بازیاب کر لیا۔

درپا پولیس اسٹیشن کی حدود درپا گاؤں سے اغوا برائے تاوان کے غرض سے ایک استاد کے بیٹے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر بازیاب کرا لیا ہے، پولیس نے ساتھ ہی ایک خاتون سمیت دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں نے مغوی بچے کے اہل خانہ کو فون کیا اور دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ایس پی کے مطابق اغوا کاروں نے رواں سال انٹر کے آخری سال کا امتحان دیا تھا۔

انہوں نے تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے تعلیم جاری رکھنے کی خاطر تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کیلیے بچے کو اغوا کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے مغوی بچے کشن کمار کو سائیکل پر بٹھایا اور سائیکل پر ہی وہ اسے موتیہاری شہر لے گئے جہاں انہوں نے ایک مکان میں بچے کو چھپا کر رکھا تھا۔

ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے کشن کے والد سے 10 لاکھ روہے تاوان طلب کیا تھا لہٰذا پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے مغوی کشن کو بازیاب کرواکے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -