نوشہرہ : نجی اسپتال میں ایف آئی اے ملتان نے کامیاب کارروائی کرکے غیر قانونی گردے کی فروخت اور ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث دس ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے نجی اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث ایک اور گروہ پکڑا گیا۔ ایف آئی اے ملتان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید دس ملزمان گرفتار کر لئے۔
مذکورہ ملزمان کو گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، گردہ فروخت کرنے والے اور خریدنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتارملزمان میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ڈاکٹرعبدالعزیر ڈاکٹرکامران ,حشمت اللّہ نرسنگ اسسٹنٹ،چار ٹیکنیشن سمیت ڈرائیورشاہد اقبال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور، گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق گردہ ڈونرمحمد بابرکا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، جس مریض کےگردہ لگایا گیا اس کانام سمیع اللہ اوراس کا تعلق افغانستان سے ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں مختلف گروہ سرگرم
ذرائع کے مطابق پچاس ہزار میں گردہ خرید کرسولہ لاکھ روپے میں آپریشن کیا گیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔