ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

غریبوں کے گردے بیچنے والی خاتون ڈاکٹر پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی کرائم برانچ نے غریبوں کے گردے نکال کر انہیں بیچنے والی خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ ڈاکٹر کے علاوہ دیگر 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جو اس غیر قانونی کام میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا کہ بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ گروہ کا تعلق نئی دہلی سے بنگلہ دیش تک جڑا ہے، ڈاکٹر کی عمر 50 سال ہے اور ان کا تعلق چنئی سے ہے۔

ڈاکٹر کے ہمراہ اس کے 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک مترجم ہے۔ پولیس نے 3 بنگلہ دیشی شہریوں کو بھی گرفتار کیا جو بنگلہ دیش سے ہی گردے کے مریضوں اور ڈونرز کو بھارت لاتے تھے۔

پولیس نے مطابق خاتون ڈاکٹر اب تک 15 سے 16 گردے ٹرانسپلانٹ کر چکی ہیں۔

گروہ بنگلہ دیش کے ایک کلینک میں غریبوں سے گردے کی پیوند کاری کیلیے رابطہ کرتا تھا، بعدازاں وہ انہیں پیسوں اور نوکری کا لالچ دے کر انڈیا لاتا تھا جہاں ان کے گردے نکال لیے جاتے۔

پولیس کے مطابق ملزمان یہ کام 2019 سے کر رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں