تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پولارڈ ’لاپتا‘ براوو نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی؟

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیرون پولارڈ لاپتا ہوگئے جس کی رپورٹ ڈیوین براوو نے پولیس میں درج کروادی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر اور ڈی جے براوو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں ںے مزاحیہ انداز میں پولارڈ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی اور لکھا کہ پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے۔

حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے براوو کی یہ مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پولارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لفظ ’گمشدہ‘ لکھا۔

براوو نے مزید لکھا کہ ’عمر 34 سال، 1.85 میٹرز، آخری دفعہ چاہل کی جیب میں دیکھا تھا، کسی کو ملے تھے براہ مہربانی ویسٹ انڈیز سے رابطہ کرے۔‘

Kieron Pollard 'Missing' photo goes viral

سابق کرکٹر نے پولارڈ کو مینشن کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ واقعی میرے لیے افسوسناک دن ہے، میرا سب سے اچھا دوست لاپتا ہے، اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہے تو برائے مہربانی ان باکس کریں یا پولیس کو رپورٹ کریں۔

براوو کی پوسٹ پر سابق اور موجودہ کرکٹرز دھوال کلکرنی، فڈل ایڈورڈز، ڈیرن سیمی اور خود پولارڈ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ انجری کے سبب پولارڈ بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں نکولس پورن نے ٹیم کی قیادت کی تھی، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -