ممبئی: بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے معروف پاکستانی قوال و سنگر استاد نصرت فتح علی خان کے یومِ پیدائش کے موقع اپنی محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا کلام پڑھتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر اور خصوصاً برصغیر میں اپنے منفرد انداز سے قوالی و گانے پیش کرنے والے پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے یومِ پیدائش کے موقع پر بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے اُن سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
پڑھیں: معروف قوال نصرت فتح علی خان کی آج 68 ویں سالگرہ ہے
And finally presenting #TereNaalIshqa from @ShivaayTheFilm by @Kailashkher at his studios !! #officialRadioPartners #Shivaay @Fever_104FM pic.twitter.com/VYGTgRZGq0
— RJ Urmin (@RJUrmin) October 13, 2016
بھارتی گلوکار کا کہنا تھاکہ ’’یہ بات کسی حیرت سے کم نہیں کہ ایک گلوکار اپنے کلام کے ذریعے بامعنی اور گہری سوچ کا اظہار باآسانی کرتے ہوئے مداحوں کے غموں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایسے افراد کسی ایک خطے کے نہیں ہوتے بلکہ ان کی شخصیت دنیا بھر میں ایک الگ مقام رکھتی ہے‘‘۔
Part 02 with @Kailashkher singing a special #tribute song to #NusratFatehAliKhan Saab today on his BirthAnniversary ! @Fever_104FM pic.twitter.com/ewr1jfYsYe
— RJ Urmin (@RJUrmin) October 13, 2016
بھارت میں جاری ہندو انتہاء پسندوں تنظیموں کے پاکستانی فنکاروں کے دھمکی آمیز رویے کے باوجود بھارتی گلوکار نے برصغیر کے مایہ ناز قوال استاد نصرت فتح علی خان سے اپنی والہانہ محبت، عقیدت اور روحانی وابستگی کا خوبصورت انداز میں اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار اور بھارتی جنگی جرائم کو مسترد کردیا۔