تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’’بستر دو یا انجیکشن لگاکر ماردو‘‘ بھارت میں افسوسناک واقعہ

نئی دہلی : بھارتی شہری نے اسپتال میں بستر نہ ملنے پر کرونا میں مبتلا باپ کی تکلیف کم کرنے کےلیے اسپتال انتظامیہ سے انجیکشن لگاکر مارنے کی اپیل کردی۔

یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بیٹا اپنے باپ کو اسپتال میں داخل کروانے کےلیے دو ریاستوں میں اسپتالوں کے چکر کاٹتا تھا اور بالاآخر بستر نہ ملنے پر اپنے والد کو انجیکشن لگاکر مارنے کی اپیل کردی۔

اس کی تفصیلات یوں سامنے آئیں کہ ساگر کشور ناہرشتیور نامی شخص اپنے والد کے ہمراہ ممبئی سے 850 کلومیٹر دور چندراپور کے اسپتال میں قطار لگائے کھڑا تھا جہاں بہت سے بزرگ افراد اسپتال میں داخلے کے منتظر تھے لیکن اسپتال 24 گھنٹے کے لیے بند کردئیے گئے۔

ایمبولینس میں لیٹے ساگر کے والد کھانس رہے تھے اور ان کا آکسیجن لیول بھی کم ہوتا جارہا تھا۔

ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ میں کئی اسپتالوں کے چکر لگا چکا لیکن کہیں جگہ نہیں مل رہی اور اب میرے والد کا آکسیجن لیول بھی کم ہونے لگا ہے، اب یا میرے والد کو اسپتال میں بستر دیا جائے ورنہ انہیں انجیکشن لگاکر ماردیں کیوں کہ میں اپنے والد کو اس طرح ٹرپتا نہیں دیکھ سکتا۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وبا کی صورتحال سب سے ابتر ہے جہاں مریضوں کو بستر، وینٹی لیٹر، آکسیجن اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -