تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک ودیگر کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی : عدالت نے کرنٹ لگنے سے 15سالہ نوجوان کی ہلاکت پر کےالیکٹرک ودیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس درخواست گزار کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے15سالہ نوجوان محمد کیف کی ہلاکت کے کیس کی سماعت سٹی کورٹ میں ہوئی۔

فریقین کے وکلاء کی جرح کے بعد عدالت نے کےالیکٹرک ودیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ نبی بخش کو حکم دیا کہ درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کیا جائے اگر قابل دست اندازی جرم بنتا ہے تو مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ بادی النظر میں معاملہ قتل باالسبب کا بنتا ہے لہٰذا پولیس درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے قانونی کارروائی مکمل کرے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میرا نوجوان بیٹا 15سالہ محمد کیف10اگست کو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق

دوسری جانب پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ متوفی محمد کیف کو کرنٹ لگنے میں کے الیکٹرک کا کوئی کردارنہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -