تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لورالائی: ایگل اسکواڈ فائرنگ تبادلے میں جاں بحق نوجوان شہید قرار

لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں گزشتہ ماہ ایگل اسکواڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان بے گناہ ثابت ہو گیا ہے، ایگل اسکواڈ نے ظاہر خان اتمانخیل کو دہشت گرد کا ساتھی سمجھ کر اس پر فائرنگ کر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی میں ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نادرا کے ملازم ظاہر خان کی بے گناہی ثابت ہو گئی ہے، حملے کے وقت ظاہر خان موٹر سائیکل پر قریب سے گزر رہا تھا، ایگل اسکواڈ کے اہل کاروں نے اسے دہشت گرد کا ساتھی سمجھ کر فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب ایک دہشت گرد نے پولیس کے ایگل اسکواڈ پر حملہ کیا تھا، جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے خود کو ایگل اسکواڈ کے اہل کاروں کے قریب دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکہ: پولیس اہلکارشہید، دو دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے راہ گزرتے نوجوان ظاہر خان اتمانخیل کو دہشت گرد کا ساتھی سمجھ کر اس پر گولیاں برسا دی تھیں، تاہم اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے نوجوان کو شناخت کر لیا تھا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں تو نادرا میں بائیو میٹرک حاضری کی مدد سے اس کی بے گناہی ثابت ہوگئی۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لورالائی نے ڈائریکٹر نادرا اور دیگر حکام کے ہم راہ ظاہر خان اتمانخیل کی رہایش گاہ پہنچ کر انھیں شہید ڈکلیئر کر دیا، انھوں نے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -