جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

صرف ’’110 روپے‘‘ کے لیے نوجوان کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(9 جون 2026): جب لالچ سر پر سوار ہو تو انسان حیوان سے بھی بدتر ہو جاتا ہے دوست بن کر صرف 110 روپے کی خاطر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

یہ شرمناک اور افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر سکندر آباد میں پیش آیا، جہاں پولیس کو ایک نوجوان شخص کی خون میں لت پت لاش ملی۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس کے سر پر بڑے پتھروں سے حملہ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت تین دن بعد مدھیہ پردیش کے 38 سالہ جے پرکاش دیش مکھ کے طور پر ہوئی جو حیدرآباد میں میستری کا کام کیا کرتا تھا۔

وہ قاضی پیٹ سے سکندرآباد اپنے بھائی سے ملنے آیا تھا۔ جہاں 30 سالہ ونود اور 19 سالہ موہن نے جے پرکاش سے دوستی کر لی اور ریلوے اسٹیشن چھوڑنے کا بہانہ کر کے اس کو ایک سنسان مقام پر لے گئے اور اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔

مزاحمت کرنے پر شقی القلب ملزمان نے نوجوان کے سر پر بڑے پتھروں سے حملہ کر کے اس کو قتل کر دیا اور 110 روپے نقد اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تیکنیکی شواہد کی مدد سے 8 جون کو دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور دونوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

آم کھاتے ہی اچانک لڑکی کی موت ہو گئی!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں