تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی میں‌ ہونے والے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان سوات سے گرفتار

کراچی: شہر قائد کے ویسٹ میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع ویسٹ پیرآباد میں شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کو خیبرپختون خواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے سوات سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیشی پولیس کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر عقیل باچا خان کو کراچی میں چھریوں کے وار سے قتل کیا اور پھر سوات فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پیرآباد تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہوا، اور پھر پولیس نے تفتیش کی، جس میں کچھ اہم شواہد ہاتھ آئے۔

سندھ پولیس نے کے پی پولیس حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور تبادلے کی درخواست کی، جس پر خیبرپختون خواہ پولیس نے کارروائی کر کے ملزمان کو سوات سے گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں فضل خالق، ابراہیم اور نواب شامل ہیں، جنہیں جلد سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -