تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہوٹل سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، ملزم کے اہم انکشافات

کراچی : صدر میں ہوٹل میں چھری کے وار سے قتل شخص کی لاش ملنے کا واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دوست کے قاتل نے ویڈیو بیان میں اہم انکشافات کردیے۔

ویڈیو بیان کے مطابق اسامہ نے دوست یاجد کے ساتھ ہوٹل پہنچ کر ساتھ ناشتہ کیا پھر اسے قتل کردیا، مقتول سے کئی سال تک بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا۔

دوست نے دوست کا قتل کیوں کیا؟ قاتل اسامہ کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز پر آگیا، ملزم اسامہ کا کہنا ہے کہ مقتول یاجد مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا اور تنگ کرتا تھا، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مقتول سے بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا۔

قاتل اسامہ کے مطابق میں اور میرا دوست یاجد بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، ہم ایک ہی مدرسے میں ساتھ پڑھتےتھے، یہ مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا، میری شکایت پر یاجد کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا۔

ملزم اسامہ نے بتایا کہ اس نے مجھے اس دن فون کرکے ہوٹل بلایا تھا، میں سمجھا دوستی کرنے کے لیے بلایا ہے لیکن وہ غلط حرکت کرنے لگا، اس نےچھری نکال کر مجھے ڈرایا اور مارنے لگا۔

اسامہ کے مطابق میں نے اسے لات ماری تو وہ دور جاگرا، میں نے اسے مکے مارے، پھر میں نے چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا، اگر اسے نہ مارتا تو وہ مجھے قتل کردیتا۔

ملزم نے کہا کہ میں واردات کے بعد بونیر فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے مجھے اسٹاپ سے گرفتار کرلیا، مجھ سے دوست یاجد کا فون بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایچ او صدر عرفان میو نے بتایا کہ ملزم بونیر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا،24گھنٹے کے اندر گرفتارکیا، آج ملزم کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم کو ٹیکنیکل طریقے سے24گھنٹےکے اندر گرفتار کیا گیا، آج ملزم کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -