تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ٹرمپ سے ملاقات، کم جونگ ان سنگاپور پہنچ گئے

سنگاپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کے لیے شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان سنگاپور پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر بھی سنگاپور میں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ اور شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان کی ملاقات 12 جون کو طے ہے، جس کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملاقات پر 15 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔

کم جونگ ان کا استقبال چانگی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ ویویان بلکرشان نے کیا، شمالی کوریا کے سپریم لیڈر آج سنگاپورکے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

ادھر کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے اختتام پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہترین انداز میں درست سمت کی جانب بڑھا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جی 7 کے اجلاس میں بھی عالمی طاقتوں نے ایران کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی، عالمی امن و استحکام کو ایران سے لاحق خطرات اور ایران کے مضموم عزائم پر نظر رکھنے کے لیے مفصل گفتگو کی گئی ہے۔.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے گروپ کے دیگر 6 ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بتایا لیکن کینیڈا میں ہونے والے اجلاس کے دوران امریکا اور دیگر ممالک کے درمیان اختلافات واضح ہوگئے ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -