پیانگ یانگ(23 فروری 2026): شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو ایک بار پھر حکمران جماعت ‘ورکرز پارٹی’ کا بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ اہم فیصلہ پارٹی کے جاری خصوصی اجلاس کے چوتھے روز کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پارٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر 42 سالہ کم جونگ اُن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کی۔
پارٹی حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کم جونگ اُن کی دور اندیش قیادت میں ملک کی جوہری صلاحیت اور دفاعی قوت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس نے عالمی سطح پر شمالی کوریا کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ کم جونگ اُن طویل عرصے سے ملک اور پارٹی کے تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں اور حالیہ انتخاب ان کی گرفت کو مزید مضبوط کرے گا۔


