منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کم جونگ ان نے دنیا کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی شدید طبیعت خرابی اور ہلاکت سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں، کم جونگ نے ایک بار پھر منظر عام پر آکر دنیا کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریائی سربراہ ایک بار پھر اپنے مخصوص لباس اور انداز میں اہم ملکی اجلاس میں شریک ہوئے جس کے بعد دنیا بھر میں ان سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں مسترد ہوگئیں، کم جونگ ماضی کی بنسبت زیادہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی اہم اجلاس کے دوران کم جونگ نے سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جبکہ شمالی کوریا نے اب تک ایک بھی کروناوائرس کے کیس کی تصدیق نہیں کی جس پر پوری دنیا کو حیرت ہے۔

- Advertisement -

لیڈر کم جونگ کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کے بعد وہ آج پہلی میٹنگ میں شریک ہوئے، ملکی سربراہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریاستی میڈیا پر آنے سے بھی گریز کررہے تھے۔

کم جونگ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ شمالی کوریا پر عالمی پابندیاں عائد ہیں جس سے اس کی اکانومی شدید متاثر ہے اور رہی سہی کسر کروناوائرس سے متعلق تجارتی پابندیاں پوری کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں