تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کم جونگ اُن کی اہلیہ پراسرار طور پر منظر عام سے غائب

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی اہلیہ ‘رائی سول جو’ گزشتہ کئی ماہ سے پراسرار طور پر منظر عام سے غائب ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی خاتون اول رائی سول جو کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں یا پھر کروناوائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ افواہیں بھی سامنے آئی ہیں کہ رائی سول کو پھانسی دے دی گئی ہے یا ممکن ہے انتقال ہوچکا ہو تاہم حکومت کی جانب سے جب تک کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آتی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

31 سالہ رائی سول جو کو رواں سال جنوری میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ پراسرار طور پر منظر عام سے غائب ہیں، وہ کم جونگ ان کے ساتھ کسی دورے یا پھر میڈیا چینل پر بھی نظر نہیں آئیں، اسی ضمن میں شہری مختلف باتیں گڑھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی موت کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

شمالی کوریا میں حالیہ دنوں سرکاری سطح پر بڑے تقریبات منعقد ک گئیں اس دوران بھی کم جون ان کی اہلیہ نظر نہیں آئیں، رائی سول جو تقریباً 8 یا 9 مہینے سے سامنے نہیں آئیں۔

کم جونگ ان کی اہلیہ ماضی اور گزشتہ سال بھی مختلف تقریبات میں شریک رہی ہیں، وہ ایٹمی پروگراموں میں بھی کم جونگ کے ساتھ کمربستہ دیکھی گئیں لیکن اب ان کی گمشدگی ایک معمہ بن چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -