ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

کم کارڈیشین کی وکیل بننے کی کوشش پھر ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس (9 نومبر 2025): معروف امریکی ریئلٹی اسٹار اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین ایک بار پھر وکیل بننے کی کوشش میں ناکام ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین کی وکیل بننے کی طویل جدوجہد کو ایک بار پھر دھچکا لگ گیا۔ ریئلٹی اسٹار اور کاروباری شخصیت نے خود انکشاف کیا کہ وہ جولائی 2025 میں کیلیفورنیا میں وکلا کا امتحان (بار ایگزام) پاس نہ کر سکیں لیکن وہ ہمت ہارنے والی نہیں ہیں۔

کم کارڈیشین اب پہلے سے زیادہ محنت کریں گی اور وکیل بننے کیلیے بار امتحان دوبارہ دیں گی اور اپنے خواب کو ضرور پورا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کی مجموعی دولت نے سب کے ہوش اڑا دیے

سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کم کارڈیشین نے لکھا کہ ابھی تک میں وکیل نہیں بنی بس ٹی وی پر بہت اچھے کپڑوں والی وکیل کا کردار ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس قانونی سفر کے چھ سال ہوگئے اور میں تب تک پوری طرح لگی رہوں گی جب تک بار امتحان پاس نہ کر لوں، کوئی شارٹ کٹ نہیں ہار نہیں مانوں گی۔

وہ 2021 میں چوتھی کوشش پر کیلیفورنیا کا "بیبی بار” (فرسٹ ایئر لاء اسٹوڈنٹس ایگزام) پاس کر چکی ہیں اور اس کے بعد سے مکمل بار امتحان کی تیاری کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بار امتحان امریکا کے سب سے مشکل امتحانات میں سے ایک ہے جس کی پاس ہونے کی شرح صرف 50 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔

ناکامی کے باوجود کم نے اس تجربے کو مایوس کن نہیں بلکہ حوصلہ افزا قرار دیا۔

وہ کہتی ہیں کہ میرے سفر میں جو لوگ بھی ساتھ دے رہے ہیں اور حوصلہ بڑھا رہے ہیں ان سب کا شکریہ، ناکام ہونا ناکامی نہیں بلکہ یہ تو ایندھن ہے، میں پاس ہونے کے بہت قریب تھی اور یہ مجھے اور بھی زیادہ محنت پر آمادہ کر رہا ہے۔

کم کارڈیشین کی قانون میں دلچسپی ان کے والد رابرٹ کارڈیشین سینئر سے وراثت میں ملی جو مشہور او جے سمپسن کیس میں دفاع ٹیم کا حصہ تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں