نیویارک: امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کے دل جیت لئے، ایک ایسے قیدی کی رہائی میں مالی مدد فراہم کی ہے جو کئی دہائیوں تک سزائے موت کی قطار میں رہا اور متعدد بار پھانسی کے قریب پہنچ چکا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین نے 50,000 امریکی ڈالر بطور ضمانت ادا کیے تاکہ 63 سالہ قیدی رچرڈ گلیسوپ کو جیل سے رہا کیا جا سکے جو اب نئے مقدمے کا انتظار کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رہائی پانے والے گلیسوپ کو 1998 میں اپنے موٹل کے مالک بیری وان ٹریس کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی جسٹن اسنیڈ نے قتل کا اعتراف کیا تھا تاہم مقدمے میں فیصلہ بنیادی طور پر اسی کی گواہی پر مبنی تھا۔
گزشتہ سال امریکی سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ مقدمے کے دوران استغاثہ نے ممکنہ طور پر غلط یا گمراہ کن گواہی پیش کی جس کے بعد گلیسوپ کی سزا منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق رچرڈ گلیسوپ کو تین مرتبہ پھانسی کی تاریخ دی گئی تاہم ہر بار مختلف وجوہات کی بنا پر عملدرآمد روک دیا گیا جن میں ایک بار مہلک انجیکشن سے متعلق تکنیکی غلطی بھی شامل تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد ان کی ضمانت 5 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی جس میں کم کارڈیشین نے 50 ہزار ڈالر بطور ڈپازٹ ادا کیے جس کے نتیجے میں انہیں رہائی نصیب ہوئی۔
انجلینا جولی کی بیٹی نے گریجویشن تقریب کے دوران والد کا نام کیوں ہٹایا؟
کم اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اس سے قبل بھی فوجداری انصاف کے مختلف کیسز میں دلچسپی اور معاونت فراہم کرتی رہی ہیں۔ ان کی ٹیم کے مطابق وہ 2013 سے اس کیس پر کام کر رہی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


