پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کِم کارڈیشین کا قیدی خواتین کے لیے انتہائی جذباتی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کِم کارڈیشین نے جیل میں قید خواتین کے دل جیت لئے، مدرز ڈے کے موقع پر ایک منفرد اور جذباتی اقدام کرتے ہوئے کیلیفورنیا کی جیل میں قید خواتین کے لیے خصوصی مدد فراہم کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کِم کارڈیشین دو فلاحی تنظیموں کے تعاون سے جیل پہنچیں، جہاں انہوں نے تقریباً 50 قیدی خواتین کو اُن کے بچوں کے ساتھ مدرز ڈے منانے کا موقع فراہم کیا۔

کِم نے اس موقع پر کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جو برسوں سے اپنے بچوں اور خاندان سے دور زندگی گزار رہی ہیں، یہ جدائی ایک ایسا درد ہے جسے عام طور پر معاشرہ نظر انداز کر دیتا ہے۔

معروف امریکی ماڈل نے کہا کہ ان خواتین کو اپنے بچوں سے ملتے، انہیں گلے لگاتے اور دوبارہ خاندان کے ساتھ مسکراتے دیکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کم کارڈیشین کی وکیل بننے کی کوشش پھر ناکام

منتظمین اور فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات قید میں موجود خواتین کے لیے امید، محبت اور نئے آغاز کا ذریعہ بنتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں