منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

عمرہ سیزن کے لیے جدہ ایئرپورٹ پر آپریشنل پلان کی منظوری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹس کمپنی کی جانب سے عمرہ سیزن (1447 ہجری) کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل پلان کی منظوری کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس عمرہ سیزن کا اختتام 3 اپریل 2026 کو ہو گا جبکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے مملکت سے واپسی کی آخری تاریخ 18 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق منصوبے کا مقصد عمرہ سیزن کے آغاز سے اختتام تک زائرین کو محفوظ اور ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔

ایئرپورٹس کمپنی کے تحت جدہ میں تین ٹرمینلز پر توجہ مرکوز ہے جن میں حج وعمرہ ٹرمنل، نارتھ ٹرمنل اور ٹرمنل نمبر ون شامل ہیں۔

زائرین کی سہولت کیلیے407 بیگج چیک ان کاونٹرز کام کررہے ہیں جبکہ امیگریشن سروسز کے لیے 463 کاونٹرزآپریشنل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آپریشنل پلان میں 56 پیسنجر بورڈنگ برج، 35 بیگج کلیم بیلٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ سامان کو سکین کرنے کے لیے 81 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز موجود ہیں۔

جدہ ایئرپورٹس کمپنی کا کہنا تھا ’ایئرپورٹ پر مسافروں کی ہیلتھ کیئر کیلیے چار ہیلتھ کیئر سینٹرز کام کررہے ہیں۔ حج و عمرہ ٹرمنل پر 20 ایئرکنڈیشنڈ ویٹنگ ایریاز کے ساتھ زائرین کے خیرمقدم کے لیے تین ویلکم لاونجز مختص ہیں۔‘

سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دستر خوان سج گئے

عمرہ سیزن کے دوران زائرین اور مسافروں کی سہولت کیلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، مصروف اوقات میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں