جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کے لیے شاہ سلمان کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (22 اکتوبر 2025): ‏خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو سو مرد و خواتین شہریوں کو ’’شاہ عبدالعزیز تمغہ (تیسرے درجے کا)‘‘ عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا۔

یہ اعزاز اُن افراد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے جنھوں نے کسی بڑے عضو (جگر، گردہ وغیرہ) کا عطیہ دیا اور انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی، خواہ وہ زندہ عطیہ دہندہ ہوں یا دماغی طور پر وفات یافتہ۔ سعودی حکام کے مطابق عطیہ کردہ اعضا میں گردے، جگر، دل اور پھیپھڑے شامل ہیں، جن سے متعدد مریضوں کی زندگیاں بچائی گئیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے

تمغۂ شاہ عبدالعزیز جو 5 درجات (امتیازی، اوّل، دوم، سوم اور چہارم) پر مشتمل ہے، اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے مملکت یا اس کے کسی ادارے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

اس تمغے کی اخلاقی حیثیت بھی نہایت بلند ہے، اور یہ اُن لوگوں کو بھی عطا کیا جاتا ہے جنھوں نے اخلاقی قدر کے حامل اہم کام انجام دیے ہوں یا غیر معمولی قربانیاں پیش کی ہوں۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان کی منظوری کے بعد اب دو سو سعودی شہریوں کو جلد کنگ عبدالعزیز میڈل دیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں