پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

’’کنگ بابر‘‘ کی دلچسپ تصویر وائرل، دیکھ کر سب مسکرا اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

(4 اگست 2026): پاکستان کے اسٹار بیٹر اور ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کو ان کے مداح کنگ بابر کے نام سے پکارتے ہیں کنگ بابر کی انوکھی تصویر نے سب کو حیران کر دیا۔

بابر اعظم کا شمار پاکستان کے موجودہ دور کے اسٹار کرکٹرز میں ہوتا ہے، جن کے پرستار صرف عام شائقین نہیں بلکہ نامور کرکٹرز بھی ان کے گن گاتے ہیں۔

بابر اعظم کے پرستار انہیں محبت سے ’’کنگ بابر‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں اور پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کے پہلے روز کنگ بابر کی ایسی دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور پھر بے ساختہ مسکرا اٹھے۔

یہ تصویر ہے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹر برینڈن کنگ کی، جو ایک ساتھ کریز پر اس طرح سے کھڑے ہیں کہ عقب سے جب ان کی تصویر لی گئی تو ان کی جرسیوں پر درج ان کے نام ’’King Babar’’ سب کو متوجہ کر رہے ہیں۔

 

یہ دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ جہاں بابر اعظم کے فینز اس دلچسپ سنگم پر پھولے نہیں سما رہے وہیں عام صارفین بھی اس تصویر کو ’’پرفیکٹ فریم‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں