تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بادشاہ چارلس کو 360 سالہ قدیمی تاج پہنا دیا گیا

لندن : ویسٹ منسٹر ایبے میں بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی، کنگ چارلس اپنی اہلیہ کے ہمراہ بکنگھم پیلس واپس روانہ ہوگئے، تقریب میں شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کوئین کمیلا کو تاریخی تاج پہنایا گیا۔

برطانیہ میں سات دہائیوں بعد رسم تاج پوشی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے اپنے ہاتھوں سے بادشاہ چارلس کو 360سالہ قدیم کنگ ایڈٖورڈ تاج پہنایا۔

اس موقع پر کوئین کنسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی، شاہ چارلس کی اہلیہ کمیلاکو ملکہ میری کا تاج پہنایا گیا۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ہونے والی تاریخی تاج پوشی کی اس شاندار تقریب میں بادشاہ چارلس 360سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے ہیں۔

سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس تاریخی سلسلے میں شاہ چارلس 40ویں برطانوی شاہی حکمران ہوں گے جن کی رسم تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔

اس سے قبل بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کنسورٹ کمیلا شاہی بگھی میں سوار ہوکر مکمل پروٹوکول کے ساتھ ویسٹ منسٹر ایبے کے مغربی دروازے’گریٹ ویسٹ ڈور‘ پہنچے۔

ویسٹ منسٹرایبے کے پادری نے بادشاہ چارلس سےحلف لیا اور حلف نامے پر دستخط کردیے، جس کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے مختصر خطاب کیا، بعد زاں بادشاہ چارلس نے اپنے داداجارج ششم کاریگالیہ پہنی، اس موقع پر شاہ چارلس سوم کو آرملز (بریسلیٹ) پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا کہ کوئی دوسرا ملک جلوس، محفل، اور گلیوں میں ہونے والی پارٹیوں سے بھرپور اس طرح کی شاندار تقریب منعقد نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا فخریہ اظہار ہے، یہ ہمارے ملک کے جدید کردار کا ایک واضح مظاہرہ اور ایک پسندیدہ رسم ہے جس کے ذریعے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد اس تقریب کو دیکھنے کے لیے موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2ہزار300افراد شریک ہیں، جن میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت کئی ممالک کے سربراہان، شاہی شخصیات اور عالمی رہنما بھی آج کی تاریخی تقریب میں موجود ہیں۔ گزشتہ70سال کے دوران ہونے والی یہ پہلی تاج پوشی کی تقریب ہے۔

شہزادہ ہیری تقریب میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے جہاں پر شاہی خاندان کے مزید سینئر ارکان اور ان کے کزن اور خالہ اور چچا بھی موجود تھے، شہزادہ ولیم نے بادشاہ چارلس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے بعد شاہی جوڑا بکنگھم پیلس واپس روانہ ہوگیا، تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اس اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوئے جو جارج سوئم کے لیے بنائی گئی تھی، وہ 39 ممالک کے 4 ہازر فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچے۔

بادشاہ چارلس کی مرحومہ والدہ کی تاجپوشی کے بعد یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب تھی، ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر کھڑے ہوکر اور دنیا بھر سے کروڑوں افراد نے اپنی ٹیوی اسکرینوں پر یہ مناظر براہ راست دیکھے۔

Comments

- Advertisement -