ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے عوام کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن(13 دسمبر 2025): برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام کو اپنی صحت کے بارے میں ایک مثبت اپ ڈیٹ دیا ہے۔

یہ پیغام برطانیوی میڈیا پر "Stand Up To Cancer” مہم کے دوران نشر کیا گیا، جس میں وہ کینسر کی ابتدائی تشخیص کی اہمیت پر زور دیتے نظر آئے۔

ویڈیو پیغام میں شاہ چارلس نے اپنے کینسر کے مرض، اسکی تشخیص اور علاج سے متعلق بتایا کہ قبل ازوقت تشخیص نے میرا علاج آسان بنایا۔

شاہ چارلس نے کہا کہ برطانیہ کے عوام بھی کینسر اسکریننگ پروگرام میں حصہ لیں اور وقت سے پہلے تشخیصی عمل سے فائدہ اٹھائیں۔

دوسری جانب بکنگھم پیلس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ شاہ چارلس علاج پر "غیر معمولی طور پر اچھا ردعمل” دے رہے ہیں، اور اب علاج "احتیاطی مرحلے” میں منتقل ہو جائے گا۔ تاہم، علاج مکمل طور پر ختم نہیں ہو رہا ان کی نگرانی جاری رہے گی۔

شاہ چارلس نے کینسر کی قسم یا مرحلے کی تفصیلات نہیں بتائیں (جیسا کہ پہلے بھی نہیں بتائی گئیں)، اور یہ واضح کیا کہ وہ تمام کینسر مریضوں کی حمایت کے لیے بات کر رہے ہیں۔

شاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص فروری 2024 میں ہوئی تھی، جب وہ بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران اسپتال میں تھے۔

+ posts

مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں