تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

برطانیہ میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز نمائش کا انعقاد

لندن/ریاض : برطانوی دارالحکومت میں سعودی عرب کے عظیم بادشاہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دورہ تاریخی دورہ یورپ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ تُرکی الفیصل نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نیش روم میں شاہ فیصل بن عبد العزیز کے تاریخی دورہ یورپ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر الفیصل نمائش کا افتتاح کیا ہے۔

شاہ فیصل مرحوم نے یورپی ممالک کے اس پہلے دورے کے دوران پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدہ فرسائے پر دستخط کیے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ فیصل نمائش کی اس افتتاحی تقریب میں شہزادہ ترکی الفیصل، برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہادہ خالد بن بندربن سلطان بن عبد العزیز، متعدد وزراء، سفارتکار، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، عوامی شخصیات، دانشور، محققین اور طلباء نے شرکت کی۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے دونوں حکومتوں اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تاریخی ، سیاسی ، سفارتی ، ثقافتی اور معاشی دوستی کی قدروں کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے شاہ فیصل نمائش دونوں ملکوں کے گہرے دوستانہ تعلقات کی زندہ مثال قرار دیا۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنے طویل دورہ یورپ اور برطانیہ میں تین ہفتوں کے لیے منعقد کی جانے والی نمائش پر بھی روشنی ڈالی۔

Comments

- Advertisement -