ریاض: سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اتوار کو شاہ خالد ایئرپورٹ حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی مقیم شخص جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے حکام مادی نقصان کا تخمینہ لگانے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کی حفاظت کی تصدیق کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے میزائل حملے میں 12 افراد جاں بحق
ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق یہ تازہ اعداد و شمار اس سے قبل جاری کیے گئے اس اعلان کے بعد سامنے آئے، جس میں ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے نئے حملوں کی اطلاع دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے شاہ خالد ایئرپورٹ پر ایک نہایت مہلک حملہ کیا گیا تھا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


