تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب : شاہ سلمان کا غیر ملکی امداد کیلئے بڑا فیصلہ

ریاض : کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے جمعرات کو ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں مملکت کے غیر ملکی امداد کے لیے آن لائن پلیٹ فارم پر ایک تعارفی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ورکشاپ کا مقصد دوسرے ممالک کو فراہم کی جانے والی انسانی اور ترقیاتی امداد کو بین الاقوامی سطح پر رجسٹرڈ اور دستاویز کرنا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ، تعلیم، خزانہ، صحت، معیشت اور منصوبہ بندی، ماحولیات، پانی اور زراعت توانائی اور میڈیا نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انفارمیشن مکی حامد نے سعودی امدادی پلیٹ فارم اور اس کے مقاصد کو متعارف کرانے کے لیے ایک بصری پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے انسانی اور ترقیاتی امداد کو دستاویزی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس، سعودی ڈویلپمنٹ اینڈ ری کنسٹرکشن پروگرام فار یمن، زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس، کنگ عبداللہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن اور الولید ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے بھی ایونٹ میں حصہ لیا۔

دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کے الحديدة گورنریٹ کے ضلع الخوکہ میں پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی صفائی کا منصوبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک، ہیلتھ اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا، مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔

اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔ کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -