منگل, جون 9, 2026
اشتہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم رب تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ہمارے تمام نیک اعمال کو قبول کرے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر سعودی شہریوں، وہاں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

سعودی فرمانروا کا یہ خصوصی پیغام وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا۔

شاہ سلمان نے دعا کی کہ "ہم رب تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے تمام نیک اعمال اور عبادتوں کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید بھلائی کے کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔”

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ سعودی عرب اور پوری ملتِ اسلامیہ کو امن، سلامتی اور پائیدار استحکام کی دولت سے مالامال رکھے۔

شاہ سلمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ہمیشہ عالمِ اسلام کی خدمت اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔

سعودی فرمانروا نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ "حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمن (زائرین) کی خدمت کا سلسلہ پوری لگن، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔”

انھوں نے بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں پر بھی زور دیا اور کہا کہ مملکت عالمی سطح پر بھائی چارے اور امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں