جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا طبی معائنہ مکمل، اسپتال سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا طبی معائنہ ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئے جو مکمل تسلی بخش رہے۔

سعودی شاہ کے لیے صدر آصف علی زرداری نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سعودی عرب: 142 سالہ معمر ترین شہری کا انتقال

یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کے لیے پہنچے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں