ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

جنگلات آتشزدگی، سعودی عرب کی آسٹریلیا کو آگ بجھانے کی پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے تعاون کی پیش کش کردی۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریقین شاہ سلمان نے جمعرات کے روز آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جنگلات میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کیا۔

فرمانروا شاہ سلمان نے واضح کیا کہ ’جنگلات کی آگ سے نمٹنے کی آزمائش، اموات اور جانی نقصانات جیسی آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام آسٹریلیا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب لمناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے  آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘

سعودی فرمانروا نے جنگلات میں لگنے ولای آگ کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور دلی دکھ کا اظہار بھی کیا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا کے رابطے اور پیش کش پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں