The news is by your side.

Advertisement

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے تحفہ

کوئٹہ : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کے عوام کے لیے تحفہ بھجوادیا ، سعودی عرب کی جانب سے ریلیف پیکیج بلوچستان کے10اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں موسم سرما کے لیے امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا، اس حوالے سے سعودی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 10اضلاع میں ریلیف پیکیج تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 10اضلاع میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، قلات، مستونگ، ہرنائی، لورالائی اور چاغی شامل ہیں۔

سفارتخانہ کے مطابق ہرنائی کے 10 ہزار زلزلہ متاثرین گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، شمالی وزیرستان کے بکا خیل کیمپ میں 2 ہزار ایک سو امدادی پیکج تقسیم ہوں گے۔

سعودی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ امدادی سامان میں 58 ہزار رضائیاں، 29 ہزار گرم کپڑوں کی کٹس شامل بیں، کنگ سلمان ریلیف پیکج سے 2 لاکھ 3 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج بذریعہ این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت، این جی او شفاف انداز سے تقیسم ہو گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں