منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کنزا ہاشمی کا جنونی مداح کے بارے میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے جنونی مداحوں سے متعلق انکشافات کردیے۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کنزا ہاشمی نے بتایا کہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے گھر کے عملے کو رشوت دی جبکہ عملہ 7 سال سے میرے ساتھ تھا اور وہ گھر کی نجی تصاویر لے کر اسے بھیج رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عملے نے اس شخص کو بہت سی تصاویر بھیجی تھیں جسے دیکھ کر میں دنگ رہ گئی اور اس کے بعد میں کسی پر بھروسہ نہیں کرپائی۔

یہ پڑھیں: علی رضا اور میں پہلے ایک دوسرے کے دشمن تھے، کنزا ہاشمی

اداکارہ نے ایک اور خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوسرا اسٹاکر میرے ڈرامے کے سیٹ تک پہنچ گیا تھا، یہی شخص بعد میں میرے گھر بھی آ پہنچا، تاہم اپارٹمنٹ نمبر معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ مجھ تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

کنزا کے مطابق مجھے اس شخص سے جان چھڑانے کے لیے سیٹ پر موجود عملے کی مدد لینا پڑی، ایسے حالات انتہائی پریشان کن ہوتے ہیں کیونکہ متاثرہ شخص اکثر خود کو بے بس محسوس کرتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مشہور شخصیات کو اس قسم کے رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن کئی مرتبہ ایسے معاملات میں باقاعدہ شکایت درج کروانا یا قانونی کارروائی کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں