تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کنزہ ہاشمی کے اسکردو میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی تصاویر شیئر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ ان دنوں اسکردو میں موجود ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزہ ہاشمی اسکردو کے پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے ایک تصویر میں سیاہ ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی گئی ہے جبکہ دوسری تصاویر میں وہ ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں صارفین کی جانب سے پسند کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ویب شو میں اداکارہ صبور علی سے گہری دوستی سے متعلق ایک دلچسپ قصہ سنایا تھا۔

مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی کس اداکارہ کو ’بلاک‘ کرکے سوتی ہیں؟

کنزہ ہاشمی نے بتایا تھا کہ میری صبح کی روٹین اس طرح کی ہے کہ میں شوٹ پر جانے سے صرف 15 منٹ پہلے اٹھتی ہوں اور اسی دوران جلدی بازی میں تیار ہوکر شوٹ پر پہنچ جاتی ہیں لیکن صبور صبح 7 سے 8 بجے اٹھنے کی عادی ہے اور وہ اٹھنے کے ساتھ جب دل کرے کال کردیتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صبور علی نے جب پہلی بار فون کیا تو میں یہ سوچ کر کال ریسکیو کرلی کہ کوئی پریشانی نہ ہوگئی ہو لیکن صبور علی مجھ سے سوال کیا کہ کیا کررہی ہو چلو ناشتہ کرنے چلتے ہیں۔

کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کے لیے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی سب جب چار سے پانچ بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں وہ صبح اٹھتے ہی کبھی بھی کال کرسکتی ہے اور جب میں ایک بار اٹھ جاؤں تو مجھے نیند نہیں آتی۔

Comments

- Advertisement -