شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادااکارہ کنزا ہاشمی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں اسمارٹ فون سے اپنے چہرے کو چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں کنزا ہاشمی کو پینٹنگ کے ساتھ موبائل تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کنزا ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کنزا ہاشمی نے 2014 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں ’حیا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی، شہروز سبزواری، صائمہ نور ودیگر شامل تھے۔
کنزا ہاشمی ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔