پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

امیر نہیں وفادار شخص کو ترجیح دوں گی، کنزا ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا کہ امیر نہیں وفادار شخص کو ترجیح دوں گی۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے حال ہی میں پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے مرد کا قد دیکھتی ہوں، ہیئر اسٹائل پر توجہ دیتی ہوں اور مجھے داڑھی رکھنے والے مرد پسند ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ رشتے میں وفاداری سب سے اہم ہے، ہمیشہ ایسے شخص کو ترجیح دوں گی جو مخلص اور وفادار ہو چاہے وہ امیر نہ ہو۔

یہ پڑھیں: کنزا ہاشمی نے تحفہ بھیجنے والے شخص سے متعلق بتا دیا

کنزا ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ محبت اور حقیقی تعلق کو مرد کے مالی اسٹیٹس یا بینک بیلنس پر ترجیح دوں گی۔

ایک سیگمنٹ میں اداکارہ نے زاویار نعمان کو حمزہ سہیل پر ترجیح دی جبکہ کرکٹ میں بابر اعظم کو شاداب خان پر منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا صبور علی کے ساتھ ایک روحانی رشتہ ہے جب ان کی شادی کا دن تھا تو وہ بے حد خوش تھیں، صبور شادی کے دن ہم دوستوں کو اپنے گھر روکنے کی کوشش کررہی تھیں تاکہ سب ہلا گلا کریں لیکن ہم نے انکار کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں