تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صبور علی اور کنزہ ہاشمی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکارہ کا میک اپ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور کنزہ ہاشمی ان کا میک اپ کرنے میں مصروف ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب صبور علی کو اس کرسی پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا اور کہا گیا کہ مجھے جادو کرنے دو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈسٹری میں کنزہ ہاشمی اور صبور علی کی دوستی کے چرچے ہیں دونوں اداکارائیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ صبور علی کو روزانہ بلاک کرکے سوتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

کنزہ ہاشمی کس اداکارہ کو ’بلاک‘ کرکے سوتی ہیں؟

اداکارہ نے بتایا تھا کہ میں نے صبور کے ساتھ اتنی صبح ناشتے کے لیے جانے سے منع کیا لیکن اس کے مجبور کرنے پر چلی گئی مگر اگلے دن 8 بجے کال آئی تو میں نے وجہ پوچھی جس پر صبور نے بتایا کہ ایسے ہی کال کی تھی۔

کنزہ کا کہنا تھا کہ یہی سب جب چار سے پانچ بار ہوا تو میں نے صبور کو بلاک کرکے سونے کا سوچا اور اب میں روزانہ صبور کو بلاک کرکے سوتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں وہ صبح اٹھتے ہی کبھی بھی کال کرسکتی ہے اور جب میں ایک بار اٹھ جاؤں تو مجھے نیند نہیں آتی۔

Comments

- Advertisement -