پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کرن حق کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پنجابی ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش رہا کرو دوستو!‘

اداکارہ کہتی ہیں کہ ’ہسن دی تاں عادت اے مینوں ویسے زندگی میری دا وی واجا وجیا پیا۔‘

کرن حق نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Haq (@kiranhaqofficial)

کئی مداحوں نے اداکارہ سے سوال بھی کیا کہ آج کل آپ ڈراموں میں نظر نہیں آرہی ہیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں خاتون مداح نے کرن حق سے پوچھا تھا کہ ’اداکار اکثر اپنے شوہر اور فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن آپ ایسا نہیں کرتیں اس کی کیا وجہ ہے۔؟‘

یہ پڑھیں: شوہر کو میرا اداکاری کرنا بالکل پسند نہیں، کرن حق

جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھتی ہوں اور مجھے شوہر کی طرف اجازت بھی نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی یا پھر بے بی کی تصویر شیئر کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہوگا جو اداکاری کررہی ہوں بس وہی سوشل میڈیا پر آپ کو نظر آئے گا۔ میرے شوہر کو یہ اچھا نہیں لگتا تو مجھے ان کی پسند، پسند ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں