جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

کرن تعبیر نے اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے اسکرین سے دوری کی وجہ بیان کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن تعبیر نے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

کرن تعبیر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق نظریات اور ڈراموں سے دوری کی وجہ کے بارے میں کئے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری جتنی شہرت دیتی ہے یہ اتنا ہی سکون آپ سے چھین لیتی ہے اور انہیں اپنا سکون بہت پیارا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ شوبز کی دنیا بہت مصنوعی ہوتی ہے، وہ ڈپریشن کا شکار بناتی ہے، اس لیے ابھی وہ شوبز میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ابھی وہ اپنی زندگی سکون سے گزار رہی ہیں۔

کرن تعبیر نے لکھا کہ ایسا نہیں کہہ رہی کہ اب اداکاری نہیں کروں گی لیکن ابھی اسکرین پر واپس آنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔

شوبز سے متعلق رائے دینے کے سوال پر کرن تعبیر نے لکھا کہ شوبز بہت ظالم دنیا ہے یہ جتنا آپ کو دیتی ہے اُس سے کہیں زیادہ آپ سے چھین بھی لیتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شوبز میں انسان اپنے لئے خوش رہنا اور جینا بھول جاتا ہے، بس ایک دوڑ لگی رہتی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، کیونکہ کسی کی کامیابی ایک ڈرامے تک محدود نہیں رہتی، ایک کے بعد دوسرے کو حاصل کرنے کی جستجو لگی رہتی ہے، جس کے لیے پھر دوسروں کی چاپلوسی بھی کرنی پڑتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں