جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

اداکارہ کرن تعبیر کا ڈراما انڈسٹری سے اچانک وقفے اور سوشل اکاؤنٹس پرائیویٹ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے ڈراموں میں کام سے وقفہ لینے اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں کرن تعبیر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پرائیویٹ کر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ گزشتہ چند سالوں سے بطور ہاؤس وائف اور خاص طور پر ایک ماں کے طور پر اپنی زندگی گزار رہی ہیں اور اب اپنی ذاتی زندگی کو مزید نجی رکھنا چاہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeirofficial)

کرن تعبیر نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ شوبز سے مکمل ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہیں کیونکہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، تاہم فی الحال ان کا ڈراموں میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بطور ماں اپنی زندگی سے بے حد لطف اندوز ہو رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی پرائیویٹ اور پرسکون رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeirofficial)

اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں سے ان کے فیصلے کا احترام کرنے اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے اب تک ملنے والے پیار اور تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے ایک پرانے ڈرامے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے شزا اور فضا نامی جڑواں بہنوں کا دوہرا کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے کا کلپ سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا تھا اور اس پر خاصے میمز بھی بنے تھے، جبکہ اس کے بعد اداکارہ کی مقبولیت اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز میں بھی خاصا اضافہ ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں