site
stats
پنجاب

مشینیں خراب، کسان وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے حصول کے لئے سرگرداں

سرگودھا: وزیراعظم کے کسان پیکج کے حصول کی کوشش نے کسانوں کو بینکوں کے دھکے کھانے پرمجبورکردیا ہے، تصدیق کی مشینیں خراب قراردے دی گئیں۔

وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اعلان کئے جانے والے کسان پیکج کے تحت پانچ ایکٹر دھان اورکپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکٹر پانچ ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے مالی امداد کا اعلان تو کردیا گیا تاہم کسانوں تک امداد پہنچنے کے عمل کو یقینی نہیں بنایا گیا جس کے سبب کسان انتہائی مشکلات کا شکارہیں۔

سرگودھا کے کسان امداد کے لئے قائم کئے جانے والے تقسیم کارسہولت سینٹرزمیں صبح سات بجے سے قطاریں لگا کر بیٹھے رہے تاہم انہیں امداد فراہم نہ کی جاسکی۔

بینک کے عملے کا موقف ہے کہ تصدیق کے لئے لائی گئی مشینیں ناکارہ ہیں اوربغیرتصدیقی عمل سے گزرے وہ کسانوں کو کسی قسم کی امداد فراہم کرنے سے قاصرہیں۔

کسانوں کا شکوہ ہے کہ وزیر اعظم نے مالی امداد کا اعلان تو کردیا لیکن امداد کی ترسیل کے لئےکسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top