The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ اداکار 86 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی: بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کے نامور  اداکار کشور پردھان 86 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی اور بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں مزاحیہ اداکاری کرنے والے کشور پردھان کا انتقال جمعے کے روز ہوا، بیٹے نے بھی اُن کے دنیا سے گزر جانے کی تصدیق کی۔

کشور دھان طویل عرصے سے علیل تھے جمعرات کی رات اُن کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار کی آخری مراٹھی فلم ’صبح لگنا ساؤدھان‘ تھی جس میں انہوں نے مہیش منجریکر کا کردار نامور اداکاروں لال بوگ پریل اور سنتوش کے ساتھ بخوبی نبھایا تھا۔

مزید پڑھیں: فلم رئیس کے اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کشور نے 100 سے زائد مراٹھی جبکہ 18 انگلش تھیٹر فلموں میں کام کیا علاوہ ازیں انہوں نے بالی ووڈ کی نامور فلم ’لگے رہو منا بھائی، جب وی میٹ‘ میں بھی کردار ادا کیا۔

جب وی میٹ میں کشور دھان نے اسٹیشن ماسٹر کا کردار ادا کیا، فلم میں انہوں نے ایک ڈائیلاگ بولا جو بعد میں بہت زیادہ مشہور بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کشور پردھان نے ناگپور میں واقع مورس کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلمی کیریئر کا آغاز کیا، زمانہ طالب عملی میں بھی آپ نے اسٹیج ڈراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اداکار کی موت پر مداحوں اور ساتھی فنکار وں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار قادر خان چلنے پھرنے سے قاصر، وہیل چیئر استعمال کرنے لگے

مراٹھی فلموں میں کشور کے ساتھ اداکاری کرنے والے سبودھ بھاؤ نے کہا کہ ’ہمارا کاکا ہم سب کو چھوڑ کر چلا گیا‘۔ اُن کا کہنا تھا ’اب میں کشور کاکا سے کبھی بات نہیں کرسکوں گا اور نہ وہ میری فلم کی شوٹنگ دیکھنے آسکیں گے‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کشور کچھ عرصے سے علیل تھے مگر مجھے اُن کی موت نے بہت زیادہ صدمہ پہنچایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں