تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

کسان اتحاد کی حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے آج رات تک کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد : کسان اتحاد نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کےچیئرمین خالد باٹھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو ڈی چوک جائیں گے، حکومت کے پاس کسانوں کے مطالبات منظورکرنےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں۔

خالد باٹھ نے بتایا کہ ہمارےحکومت سےپہلےراؤنڈمیں مذاکرات ناکام بشیرچیمہ کی وجہ سےہوئےتھے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کل ہوئی تھی، ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات بتائے ہیں۔

کسان اتحاد کےچیئرمین نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ ریٹ پر بات ہوئی، ہم یہاں بیٹھے رہیں گےجب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے، حکومت ون یونٹ ریٹ کااعلان کرے تاکہ ہم گھر جائیں۔

خالد حسین نے خبردار کیا کہ کسانوں کا مسئلہ حل نہ کیا تو ملک قحط کی طرف چلا جائے گا، پچاس فیصد زمین پر گندم، مکئی اورگنے کی کاشت تباہ ہوگئی، پچاس فیصد زمین بچی ہے، اگرمہنگی بجلی اور یوریا ڈی اے پی مہنگا ہوگا تو ہم اپنی زمین پر کاشت نہیں کرسکتے۔

Comments

- Advertisement -