پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسوۃ الکعبہ یعنی کعبے کو ڈھانپنے والا کپڑا نچلی جگہ سے تین میٹر تک اوپر کر دیا گیا، حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے۔

عالمی وبا کرونا کے باعث 2 سال بعد اس تقریب کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا، تقریب کے دوران بھی تمام تر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا گیا۔

- Advertisement -

تقریب کے دوران غلاف کعبہ اوپر کر کے کعبے کے نچلے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، کسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے یہ کام سر انجام دیا۔

سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس و دیگر عہدے داروں نے بھی اس اہم کام میں حصہ لیا، عبد الرحمٰن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر عطر بھی لگایا۔

کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی کو یقینی بنانا ہے۔

دوسری طرف خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل ہو گئی، 9 ذی الحج، عرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کر کے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا، ریشم، سونے اور چاندی کے تاروں سے تیار کیے جانے والے غلاف پر قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں