راولپنڈی اور گرد و نواح میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی -
The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی اور گرد و نواح میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی

راولپنڈی: پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت نہ منانے کے فیصلے کے باوجود راولپنڈی شہر اور گرد و نواح میں پتنگ بازی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود راولپنڈی اور گرد و نواح میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔

تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ وارث خان، پیر ودھائی سول لائن کے علاقوں میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔

پولیس کی غفلت کے باعث پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی قاتل ڈور نے 3 افراد کی جان لے لی تھی، اس وقت مختلف تھانوں کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ بنی، تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ وارث خان، پیر ودھائی سول لائن کے علاقوں میں پتنگ بازی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں برس بسنت منانے کی اجازت نہیں دے گی، متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت اس سال بسنت منانے کی اجازت نہیں دے گی،عدالتی فیصلہ

تاہم عدالت میں پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ صوبے میں بسنت بہ طور ثقافتی اور معاشی تہوار منایا جاتا ہے۔

دوسری طرف درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بسنت خونی کھیل ہے، پابندی کے باوجود اجازت دی جا رہی ہے، عدالت بسنت پر پابندی کے قانون اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں