منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پتنگ فروش کو گرفتار کرنے پر اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کاہنہ: لائسنس یافتہ پتنگ فروش دکاندار کو گرفتار کرنے پر اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، اہلکاروں نے گزشتہ روز چھاپا مارا۔

پولیس نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں اے ایس آئی ذکا، کانسٹیبل عدنان، اویس اور شاہد شامل ہیں، اہلکاروں نے گزشتہ روز کاہنہ میں پتنگ فروش عثمان کی دکان پر چھاپہ مارا اس دوران اہلکار بڑی تعداد میں پتنگیں لے گئے تھے۔

دوکاندار نے بتایا کہ پولیس وردی اور سادہ کپڑوں میں اہلکار ایک ہزار کے قریب پتنگیں ساتھ لے گئے، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کیا۔

پولیس نے برآمد کی گئی پتنگیں دکاندار کو واپس کردی ہیں جبکہ دکاندار کا کہنا ہے کہ آدھی پتنگیں واپس کی گئیں اور آدھی پولیس اہلکاروں نے پاس رکھ لیں۔

دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے پتنگ فروشوں اورپتنگ بازی کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، پتنگ فروشی اورپتنگ بازی میں ملوث 100 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 96 مقدمات درج کیے گئے۔

گرفتارملزمان سے 17 ہزار سے زائد پتنگیں، 12 ہزار سے زائد خطرناک کیمیکل ڈور برآمد ہوئے، ضبط شدہ پتنگیں اورمہلک کیمیکل ڈور تلف کی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ کیمیکل ڈورمعصوم بچوں، موٹرسائیکل سواروں، راہگیروں کیلئے سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کےاستعمال سےروکیں، اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر کارروائیاں کررہی ہے۔

بسنت کے موقع پر ایمرجنسی پلان جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں